ڈاکٹر محمد اشرف کمال (20ستمبر 1970 کو پنجاب (پاکستان)کے شہر بھکر میں پیدا ہوئے۔آپ بنیادی طور شاعر، محقق، نقاد ادبی تاریخ نگار، افسانہ نگار اور ماہر تعلیم ہیں۔ آپ کی تخلیقات اور تحریریں پاکستان ، بھارت اور برطانیہ کے رسائل و جرائد میں تسلسل کے ساتھ شائع ہوتی رہتی ہیں۔ لندن (برطانیہ) سے شائع ہونے والے ماہانہ رسالہ ساحل کے ادارتی بورڈ میں بھی شامل ہیں ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھکر سے شائع ہونے والے میگزین دلکشا کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ اس سے پہلے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ریسرچ جرنل زبان و ادب اور بریڈ فورڈ(برطانیہ) سے شائع ہونے والے ادبی رسالے مخزن کی ادارت سے منسلک رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف کمال کی اب تک 30 سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ان کتابوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف کمال کی تصانیف ١۔پھول راستے (شعری مجموعہ) امتیاز فیاض پریس لاہور ١٩٩٢ئ ٢۔دھوپ کا شہر(شعری مجموعہ) مکتبہ ابلاغ، لاہور ١٩٩٥ئ ٣۔انجمن ترقی اردو پاکستان کراچی کی مطبوعات۔ توضیحی کتابیات ، انجمن ترقی اردو پاکستان،کراچی ،٢٠٠٦ئ ٤۔تجھے دیکھا ہے جب سے (شعری مجموعہ) دعا پبلی کیشنز، لاہور ٢٠٠٧ئ ٥۔لسانیات ،زبان اور رسم الخط ، روہی بکس ،فیصل آباد ٢٠٠٩ئ،٢٠١٢ئ،٢٠١٦ ٦۔اردوادب کے عصری رجحانات کے فروغ میں مجلہ افکار کراچی کاکردار،انجمن ترقی اردو پاکستان،کراچی،٢٠٠٩ئ ٧۔کوئی تیرے جیسا نہیں ،(شعری مجموعہ)،مثال پبلشرز، فیصل آباد ٢٠١٠ئ ٨۔ اشاریہ اخبار اردو(جولائی ١٩٨١ء تا دسمبر٢٠٠٩ئ) مقتدرہ قومی زبان ،اسلام آباد ٢٠١٠ئ ٩۔حافظ محمود شیرانی مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد ٢٠١١ئ ١٠۔پنجابی زبان ۔گورمکھی رسم الخط،،شعبہ اردو :جی سی یونیورسٹی فیصل آباد(بہ اشتراک اخلاق حیدر آبادی) ٢٠١١ئ ١١۔خوابوں سے بھری آنکھیں شمع بک سٹال، فیصل آباد ٢٠١٤ئ ١٢۔اشاریہ اور فن اشاریہ سازی ادارہ ٔیادگار غالب،کراچی (زیر طبع) ٢٠١٥ئ ١٣۔تاریخ ِاصنافِ نظم ونثر رنگ ادب پبلیکیشنز۔کراچی ٢٠١٥ئ ١٤۔ لسانیات اور زبان کی تشکیل ، مثال پبلشرز فیصل آباد ٢٠١٥ئ ١٥۔ تنقیدی تھیوری اور اصطلاحات ، مثال پبلشرز فیصل آباد ٢٠١٦ئ ١٦۔ تنقید کا دائرہ ، مثال پبلشرز فیصل آباد ٢٠١٦ئ ١٧۔ مجید امجد کی تین نظمیں ( کتابچہ ) مثال پبلشرز فیصل آباد ٢٠١٦ئ ١٨۔ اردو صحافت ، کل سے آج تک( کتابچہ ) ، روہی بکس فیصل آباد ٢٠١٦ئ ١٩۔ پانچ ناول ۔ تنقیدی جائزہ ( کتابچہ )، روہی بکس فیصل آباد ٢٠١٦ئ ٢١۔ یورپ کی دہلیز پر ( سفر نامہ ترکی ) ، رنگ ادب کراچی ٢٠١٦ئ ٢٢۔ صحافت اورابلاغیات ، روہی بکس فیصل آباد ٢٠١٦ئ ٢٣۔ تحقیق و تدوین ، بک سٹی پوائنٹ کراچی ٢٠١٧ئ ٢٤۔اصطلاحات(ادبی ،تنقیدی، تحقیقی، لسانی)، بک ٹائم ،کراچی ٢٠١٧ئ ٢٤۔اردو ناول ۔تاریخ وارتقا۔آغاز سے ٢١ویں صدی تک، رنگ ادب کراچی ٢٠١٧ئ ٢٥۔طاقچہ(شعری مجموعہ، ) سخن پبلیکیشنز، لاہور ٢٠١٧ئ ٢٦۔تاریخ ِاصنافِ نظم ونثر سٹی بک پوائنٹ کراچی ٢٠١٧ئ ٢٧۔لسانیات زبان اور رسم الخط، چوتھا ایڈیشن، روہی بکس فیصل آباد ٢٠١٧ئ ٢٨۔ساتھ چلو تو اچھا ہوگا، کاف پبلشرز، ڈیرہ اسماعیل خان ٢٠١٨ئ ٢٩۔لسانیات اور زبان کی تشکیل عبداللہ اکیڈمی لاہور ٢٠١٨ئ ٣٠۔تاریخ اردو زبان وادب(ملکی اور بین الاقوامی تناظر میں)، سٹی بک پوائنٹ کراچی ٢٠١٨ئ


تدریسی وتحقیقی وابستگی صدر شعبہ اردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر استاد ،سپروائزر برائے ایم فل ،پی ایچ ڈی،قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان استاد ،سپروائزر برائے ایم اے اردو،ایم فل سرگودھایونیورسٹی بھکر کیمپس سپروائزر برائے ایم فل پی ایچ ڈی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور سندھ سابق استاد وسپروائزر ایم اے ایم فل ،پی ایچ ڈی، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد